گورنر پنجاب کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے ان کے قریبی عزیز میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 13 اپریل 2025 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے ان کے قریبی عزیز میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سردار تنویر الیاس کے قریبی عزیز میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ گورنر پنجاب نے شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم محفوظ ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بحثیت قوم ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہمارا فخر ہیں۔