تاجر برادری 26اپریل کی شٹرڈان ہڑتال کو کامیاب بنا کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں کاشف حیدری

ڈنڈے لیکر دکانیں بند نہیں کرانیعوام اور تاجربرادری اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریںصوبائی ترجمان مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

پیر 21 اپریل 2025 02:20

dکوئٹہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے تاجر تنظیموں کی کال پر اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری فسطائیت اور مظالم کے خلاف26اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈان ہڑتال کا اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالم اسلام کی فلسطین پر جاری مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے تاجربرادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مکمل شٹرڈان ہڑتال کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں ہمیں ڈنڈے لیکر دکانیں بند نہیں کرانیعوام اور تاجربرادری اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریںیہ بات انہوں نے شٹرڈان ہڑتال کی کامیابی سے متعلق تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول، جہاں سے حضرت محمدﷺ معراج کیلئے ساتویں آسمانوں کی طرف گئے وہ سر زمین کہ 1948 کے بعد مظلوم فلسطینیوں کو اپنی ہی سرزمین میں ہی پابند سلاسل کردیا گیا اور دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر مسلط کیاگیا ہے اور فلسطینی عوام چاروں طرف سے ظالموں کے محاصرے میں ہیں ملک بھر کے تاجر غزہ کو بچانے کیلئے 26اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے کراچی سے لیکر خیبر تک بشمول ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون ہوگا تاجروں سمیت عوام اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کریں جماعت اسلامی اور الخدمت کی فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کوحکومتی سطح پر سراہا گیا حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کے ہڑتال کی اپیل کو سراہتے ہیں حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ہڑتال بنا کر اہل غزہ کو پاکستان کی طرف سے ہمت و جرات کا پیغام دیں انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسلمان سو سال سے قربانیاں دے رہے ہیں گزشتہ گیارہ ماہ میں غزہ پہ ہیئرو شیما سے زیادہ بارود برسایا گیا اسرائیلی فوج کے ساتھ امریکہ سیمت 18ممالک کی افواج غزہ میں قتل عام کر رہی ہیں بھارتی فوج کے فوجی بھی غزہ میں قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سب سو رہے ہیں فلسطین میں 61ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں 20ہزار شیر خوار بچے شہید ہوئے اہل غزہ کی قربانیوں نے عالم اسلام کو ایک امت بنا دیا ہے پوری دنیا اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے دنیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں 57 اسلامی ممالک کے حکمراں کہاں ہیں مسلم ممالک کی افواج،جنگی اسلحہ اور جنگی جہاز، کہاں گئے انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں غزہ کو کھنڈرات بنانے کے باوجود اہل غزہ اسے چھوڑنے کو تیار نہیں ہے مسلم ممالک اہل غزہ کی فریاد کو سنیں امت مسلمہ کے حکمرانوں اور افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائے آج مسلم ممالک کے حکمران اعلان کریں تو اسرائیل محاصرہ ختم کر دے گادنیا بھر کے تاجر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔