کینالز کی تعمیر کا معاملہ، حکومت کا پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
حکومتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر جماعتوںسے رابطہ کرکے کینالز منصوبے کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف جلد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں بھی کریں گے
فیصل علوی
منگل 22 اپریل 2025
14:20
(جاری ہے)
اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر جلدہی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے ۔
ن لیگ کے سینئر رہنماءنے ایکسپریس نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر چھ کینالز منصوبے کی تعمیر پر پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے تحفظات اور صوبے میں احتجاج کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت میںتفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی یہ طے ہواتھا کہ اس معاملے کومذاکرات سے حل کیا جائے گاجس کے بعد حکومت نے پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس منصوبے پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ضرورت پڑنے پر اس منصوبے پر مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بھی بلائیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کے تحفظات معلوم کریگی اور منصوبے کی تمام پہلووں سے فنی جانچ بھی کی جائے گی اور معاملے کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ حکومت پیپلزپارٹی کو مذاکرات میں کینالز منصوبے کی افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کریگی۔مسلم لیگ ن اس منصوبے پر اپنی حکمت عملی میں تبدیلی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن اس منصوبے کی پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔حکومت کینالز کی تعمیرکے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرنے پر غور کررہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ابوظہبی میں ڈیلیوری موٹر سائیکلوں پر بعض شاہراہوں پر پابندی کا اعلان
-
آبنائے ہرمز میں چین کے آئل ٹینکر پر حملہ، جہاز پر عملہ بھی سوار تھا
-
ملکی تاریخ کا بڑا ہاؤسنگ اسکینڈل، اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں 6 ہزار پلاٹس کی گنجائش پر 42 ہزار فائلیں فروخت
-
پنجاب میں ٹریفک وارڈنز کا نفسیاتی چیک اپ کروانے کا فیصلہ
-
ایرانی امریکی جھڑپ اور یو اے ای پر حملوں سے کشیدگی پھر زیادہ
-
پاکستانی حج مشن کی دیانتداری، 4ہزار ریال سے زائد گم شدہ رقم عازمِ حج کے حوالے کردی
-
اسٹریٹیجک غیر جانبداری: ایران جنگ میں شام کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے؟
-
جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
-
پاکستان نے بچوں میں غذائی کمی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی
-
پاکستان ، چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت ،اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
-
پاکستان جنگ میں کامیابی کے ساتھ امن کا بھی داعی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.