
پی ٹی آئی کا مقبولیت کے باوجود اندرونی صورتِحال کے باعث گرینڈ الائنس کیلئے اعتماد پیدا کرنا ممکن نہیں
قومی ترجیحات پر اتفاقِ رائے سے پارٹیوں میں جمہوری اقدار مستحکم ہوں گی، مولانا فضل الرحمن کی منصورہ آمد خوش آئند ہے اور اس سے قومی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 22 اپریل 2025
19:23

(جاری ہے)
پاکستان تحریکِ انصاف کو اپنی مقبولیت کے باوجود اپنی اندرونی صورتِ حال کی وجہ سے کسی گرینڈ الائنس کے لیے اعتماد پیدا کرنا ممکن نہیں۔ قومی ترجیحات پر اتفاقِ رائے اور مشترکہ مؤقف کے ساتھ اپنے پارٹی پلیٹ فارم سے جدوجہد ہی بہترین سیاسی حکمتِ عملی ہے اور اِسی سے پارٹیوں میں جمہوری اقدار مستحکم ہوں گی۔
مولانا فضل الرحمن، امیر جمعیت علمائے اسلام کی اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ آمد اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے تبادلہ خیال خوش آئند ہے اور اس سے قومی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 26 اپریل کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال اور 27 اپریل کو اتحادِ اُمت یکجہتی فلسطین جلسہ عام بھی تاریخ ساز ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں تاجر تنظیموں کے وفد سے ملاقات کی اور جماعتِ اسلامی بلوچستان کے قائدین سے آن لائن کانفرنس میں کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے بحرانوں کے حل کے لیے قومی سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی اور 24 اپریل کو بلوچستان کے قائدین سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ترجیح بیرونِ ملک دورے ہیں لیکن اندرونِ ملک بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ کی صورتِ حال اور پنجاب کے کِسانوں اور زراعت کے مسائل کا حل ترجیح نہیں۔ جب ملک میں اعتماد اور استحکام نہیں تو بیرونی دورے بھی مستحکم ثمرات نہیں لارہے۔ اتحادی حکومت سیاسی بحرانوں کو بڑھاوا دے رہی ہے جبکہ بحرانوں کا حل اُن کی ترجیح ہونی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.