
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پنجاب اسمبلی کی کونسل آف چیئرپرسنز کی ورکشاپ کا افتتاح کر دیا
بدھ 23 اپریل 2025 20:10
(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ وہ نہ صرف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں بلکہ قانون سازی، احتساب اور شفافیت کے عمل کی قیادت بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنا نہایت ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا کی کمیٹیاں ہمیشہ سے اتفاق رائے پیدا کرنے، پیچیدہ قومی مسائل پر بحث مباحثے اور پسماندہ طبقات کی موثر آواز کو اجاگر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترجیح ہے کہ کمیٹیاں آزادی سے اہم امور پر غور کریں اور ایوان کی رہنمائی کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی اسمبلیوں کا کردار مستقبل میں مزید اہمیت اختیار کرے گا۔ عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے پارلیمانی اداروں کو سننے، سیکھنے اور خود کو بدلنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے موضوعات پارلیمانی قواعد کا عملی اطلاق، مالیاتی نگرانی میں بہتری اور کمیٹیوں کے مابین موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی استحکام کی بنیاد ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس احسن طریقے سے وہ پنجاب اسمبلی میں کردار ادا کر رہے ہیں قابل تعریف ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے ایوان بالا میں تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے، جہاں ملک بھر کے مسائل اور ایشوز کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے میثاق جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے منظور کیا تھا اور میں نے بطور وزیراعظم پاکستان آئین پاکستان کو اصل حالت میں بحال کرایا تھا۔سید یوسف رضا گیلانی نے تمام چیئرپرسنز پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ایک دوسرے سے سیکھیں، تجربات کا تبادلہ کریں اور مشترکہ حل تلاش کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایوان بالا اور پپس ہرممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت سینیٹر بشرٰی انجم بٹ ،سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر ، یورپی یونین کے نمائندگان، مستحکم پارلیمان پراجیکٹ کے عہدیداران، پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایہ، چیئرپرسنز، پارلیمانی سٹاف اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.