Live Updates

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد گزرنے والا ہر لمحہ پاکستان کے لیے ایک ٹک ٹک ٹائم بم ہے، عمر ایوب

جمعرات 24 اپریل 2025 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاہے۔ کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد گزرنے والا ہر لمحہ پاکستان کے لیے ایک ٹک ٹک ٹائم بم ہے۔اپنے بیان یمں انہوںنے کہاکہ یہ بھارت کا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارڈلی ہونا چھوڑنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ نصب شدہ حکومت کے اب تک کے بیانات بزدلانہ، کمزور اور التجا کرنے والے ہیں، اس وقت تک کوئی سمت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کو ترتیب دینے کے جنرل باجوہ کے اقدام کی بدولت ہماری معیشت تباہی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی پی ڈی ایم نے حکومتوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک آزاد جموں و کشمیر اور جی بی سمیت تمام 4 صوبوں میں انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبول ترین لیڈر وزیراعظم عمران خان سیاسی قیدی کے طور پر جیل میں بند ہیں اور پی ٹی آئی پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمود کا شکار اور مردہ معیشت کی وجہ سے ہمارا قابل اعتماد دفاع دباؤ کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے 2023 میں یوکرین کو 850 ملین ڈالر کے توپ خانے کے گولے برآمد کیے اور اب ہمیں ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 550 ارب روپے کے پیٹرول کی اسمگلنگ کے نتیجے میں ہماری ریفائنریز مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مانگ (80 روپے فی لیٹر پی ڈی ایل کی بدولت) کی وجہ سے اپنی ریفائننگ کو کم کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں جے پی 6 اور جے پی 8 (ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول) کو ریفائن کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس اپنے فوجی سازوسامان کے اسپیئر پارٹس کی کمی ہے، ہمارے اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر دباؤ میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صورت حال انتہائی سنگین ہے اور مسلط شدہ حکومت غائب ہے اور گاڑی کی ہیڈلائٹس میں پھنسنے والے ہرن کی طرح لرز رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات