Live Updates

وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے علما ومشائخ اور عوام پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کریں ‘قومی یکجہتی کانفرنس

آج جمعتہ المبارک کوعلما کرام منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے،حکومت نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جوفیصلے کیے ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہے پوری قوم اپنی بہادر،نڈر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کیساتھ کھڑی ہے،ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے راولپنڈی میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ قومی یکجہتی کا نفرنس سے مولانا عبدالخبیر آزاد اور دیگر مسالک کے علما کرام کا خطاب

جمعرات 24 اپریل 2025 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنمائندہ کمشنر راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر مسعود احمد بخاری، نمائندہ آرپی او راولپنڈی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو،ڈی سی اٹک را عاطف،ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی،ڈی سی چکوال سارہ حیات،ڈی پی او اٹک محمد حیات،ڈی پی او مری آصف امین،ڈی پی او چکوال احمد محی الدین،ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار،اے ڈی سی جی راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق ودیگرڈپٹی کمشنر و ڈی پی او صاحبان، قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساتی،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی، مفتی عبید اللہ قادری،مولانا سید چراغ الدین شاہ،مولانا حافظ اقبال رضوی،علامہ عارف حسین واحدی،مولانا عتیق الرحمن شاہ،مولانا عبدالظاہر فاروقی کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی،کانفرنس سے سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علما کرام منبر و محراب کے وارث ہیں،آپ نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،وحدت،اتحاد کیلئے کردار ادا کیا ہے،آج ملک جن درپیش چیلنجز اور خطرات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت ہے کہ ہم سب من حیث القوم اپنا مثبت کردار ادا کریں،اور ملک میں قومی یکجہتی کو پیدا کریں،دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پاکستان کا بیانیہ پیغام پاکستان جو کہ ایک فتوی ہے،ا س کو ہم ہر گھر کی آواز بنائیں گے،پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے،جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،انڈیاسندھ طاس معاہد ہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت دبا ڈال کر جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے،چونکہ دشمن قوتیں ملک میں سازش کر کے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں اور ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتیں ہیں،دشمن کی کوئی سازش اور ایجنڈا ملک پاکستان کے خلاف کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کو ہم اپنی وحدت اور اتحاد سے قلع قمع کریں گے،بھارت کے حوالے سے حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جوفیصلے کیے ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہے،آج پاکستان کو معاشی استحکام اور خوشحالی اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،جوہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان جنرل حافظ سید عاصم منیر ملک کے وسیع تر مفاد میں جو فیصلے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کررہے ہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سپہ سالار پاکستان نے اورسیز کانفرنس میں خطاب کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک کے تحفظ اور امن کیلئے لازوال قربانیاں پیش کر کے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے،ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کا حسن اس کے تمام صوبے ہیں،بلوچستان،سندھ،پنجاب،خیبرپختونخواہ،آزادجموں کشمیر،گلگت بلتستان یہ سب پاکستان ہے اور اس کو مضبوط کرنے میں ہمیشہ اپنے بڑوں طرح کردار ادا کرتے رہیں گے،اور مضبوط سے مضبوط تر پاکستان بنائیں گے،وطن سے محبت ایمان سے حصہ ہوا کرتی ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی صورت حال پوری امت مسلمہ کو پکار رہی ہے،ریاست پاکستان، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،آج ہمیں پرامن احتجاج کرنا ہے جو کہ ہمارا حق ہے،ملک کی املاک ہماری املاک ہیں،ان املاک کو نقصان پہنچانا ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے حکومت پنجاب،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے قومی یکجہتی کانفرنس کو کامیاب کرانے میں ہمارا ساتھ دیا،اور ہم آپ کی پنجاب میں امن، مذہبی ہم آہنگی،تعلیم،ترقی وخوشحالی، تعمیر،خواتین کے حقوق اور صاف ستھر ا پنجاب کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آخر میں ڈویژنل انتظامیہ نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام،امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکا کاراولپنڈی ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات