
نوجوان تعلیم، اسکالرشپس اور ملازمتوں کے مواقع حاصل کرنے کیلئے پرائم منسٹر پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں، رانا مشہود احمد
جمعہ 25 اپریل 2025 21:10
(جاری ہے)
چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے سستے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی کورسز کے ذریعے گھر بیٹھے کمانے کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اس وقت دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جو فری لانسنگ کے ذریعے کما رہا ہے۔سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے کہا کہ وہ تین مرتبہ جھوٹے وعدوں پر دھوکہ کھا چکے ہیں چوتھی بار دھوکہ نہ کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بار بار حکومت کرنے والوں نے صرف غربت اور پسماندگی دی ہے۔رانا مشہود نے قومی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ اگر پاکستان کے پانی پر بندش لگانے کی کوشش کی گئی تو بھارت میں گھس کر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کشمیر پر قبضہ ہوگیا لیکن اب نواز شریف اور شہباز شریف کا دور ہے، اور ہم کشمیر واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2021 ءمیں جب بھارت نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تو شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دو ٹوک جواب دیا جبکہ عمران خان نے کہا کہ ’’میں کیا کروں؟ ان پر حملہ کردوں؟‘‘رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ یاد رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.