Live Updates

انڈیانے تمام حدیں پارکرلیں،منہ توڑجواب دیاجائے،علامہ اورنگزیب فاروقی

انڈیاغنڈہ راج کاحامل دہشت گردی کاپرچارکرنے والاملک ہے، گائے کے پجاریوں کومنہ توڑجواب دیاجائے، علامہ رب نوازحنفی/تاج محمدحنفی

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)انڈیانے امن محبت اور پڑوسی ہونے کے ناطے حقوق کی تمام حدیں پارکرلیں،وقت آگیاہ یکہ اب چانکیائی مذہب کے پیروکاروں اور گائے کے پجاریوں کومنہ توڑجواب دیاجائے،پاکستان کی امن پسندی کو متعصب انڈیانے کمزوری سمجھ رکھاہے،ایل اوسی کی باربارخلاف ورزی، بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور انڈیاکی جیلوں میں معصوم پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل کے بعد اب پاکستان کی سرحدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کی پروازکے بعداب کوئی راستہ نہیں بچاکہ انڈیاکومعاف یاان کی غلطیوں کونظراندازکردیاجائے،ااہلسنت والجماعت پاکستان کے صدرعلامہ غازی اورنگزیب فاروقی اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی،جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی مولانامحی الدین شاہ الحسینی، ترجمان کراچی عمرمعاویہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی، مولاناعبدالرافع شاہ بخاری، امیرفضل خالق،قاری عبدالوھاب،مولاناعادل عمر،مولاناحمیدسعدی ،کامران فاروقی نے پہلگام فالس فلیگ حملے کی آڑ میں بھارت کی آبی جارحیت سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ہٹ دھرمی کے خلاف اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام انڈیامردہ باد احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتیہوئے کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ملک پاکستان تو حاصل کرلیا لیکن اب ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے کہ جس مقصد کیلئے ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کی ہے، اگرانڈیانے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوئی بھی ناپاک کوشش کی تو پاکستان کابچہ بچہ مادروطن کی حفاظت اور اس کے دفاع کیلئے ایک مٹھی بن کرمیدان عمل میں آجائیں گے،پاک فوج کے شانہ بشانہ پاک دھرتی کی حفاظت کیلئے ، اہلسنت والجماعت پاکستان بھارتی عزائم کیخلاف اپنی افواج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہرانگلی کوبازوسمیت کاٹ کررکھ دیں گے اور ہرنگاہ غلط ڈالنے والوں کی آنکھ پھوڑکررکھ دیں گے،آج دنیاپرثابت ہوگیاکہ پاکستان امن کاداعی اورانڈیاغنڈہ راج کاحامل دہشت گردی کاپرچارکرنے والاملک ہے،اقوام متحدہ،یورپی یونین ودیگرعالمی ادارے فوری طورپر پرانڈیاکی غنڈہ گردی اور پاکستان کیخلاف مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں اور اس کے ساتھ ساتھ بے گناہ کشمیریوں کاقتل رکواکر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو حق ارادیت دلوائیں تاکہ کشمیری آزادی کے ساتھ امن وسکون کی زندگی گزارسکیں اس ملک کی ترقی،فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،اسلام،اساس اسلام اور ملک پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں،اس ملک کے چپے چپے کے ہم وارث ہیں اور ملک کی حفاظت کیلئے ہم ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے نظر آئے ہیں اہلسنت والجماعت پاکستان روز اول سیاسلام کی ترویج، ختم نبوت کے تحفظ، اصحاب رسول ﷺکے دفاع اور اس اسلامی ریاست میں اسلام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی سا لمیت کیلئے اور ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،جس طرح ہم اصحاب رسول ﷺکے تحفظ کیلئے قربانی دینا سعادت سمجھتے ہیں اسی طرح ملک پاکستان کیلئے بھی جان دینا فخر سمجھتے ہیں،اللہ اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت فرمائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات