Live Updates

نریندرمودی حکومت کو پہلگام کے ڈرامے سے پوری دنیا میں ذلالت ہوئی ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

مودی سیاسی فائدے کیلئے دہشتگردی اور ووٹرز کو گمراہ کرکے ہمدردی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ،شاداب رضا نقشبندی

پیر 28 اپریل 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو پہلگام کے ڈرامے سے پوری دنیا میں ذلالت ہوئی ہے ،مودی سیاسی فائدے کیلئے دہشتگردی اور ووٹرز کو گمراہ کرکے ہمدردی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ،مودی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا دھونس دھمکیوں اور گمراہ کن ایجنڈے کے ذریعے تشدد کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ،پاکستان کے عوام بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملک کی سلامتی واستحکام پر آنچ آنے نہیں دینگے جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے بھارت کو عبرتناک شکست دینگے، بھارت سن لے دھونس دھمکیاں نہیں دے رہے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مزہ چکھائینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت ماضی سے عبرت حاصل کرئے 2019کو نہیں بھولناچاہیے، پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں* ہوتا ہے جو دشمن کو اونچائی سے گرانا اچھی طرح جانتی ہیں ،دنیا کے دو بڑے دہشتگردناجائز اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مذہبی جنونیت کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی اور مسلم ممالک میں دہشتگردی کرکے مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ،فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے انسانیت سوز مظالم جسے بتانے میں دل دہل جاتے ہیں ،دنیا میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے اسرائیل اور بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے ،مسئلہ فلسطین ومقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں فوری حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ومقبوضہ کشمیر کو حل کرنے کی بجائے حیلے بہانے انصاف کا قتل ہے ،اسرائیل وبھارت کو غاصبانہ قبضے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل کے عملی اقدامات کا نہ ہونا بھی سوالیہ نشان ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر جو کردار اد ا کیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،سول سوسائٹی نے 75ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ،مسلاہ کشمیر وفلسطین کا حلاقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کردیا جائے تو مقبوضہ کشمیر وفلسطین کے عوام آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرینگے اور خوف کے بادل چھٹ جائینگے ،انصاف اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی راہ میں کتنا ہی بڑا ہاتھ ہو اسے توڑکر انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا ،فلسطین وکشمیر کے عوام پر بمباری ،انسانیت سوز مظالم ،خواتین کی عصمت دری ،بچوں کا قتل کھلی بربریت ہے جسے روکنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات