Live Updates

بھارتی جارحیت اور مودی کے ہتھکنڈوں کے خلاف ڈھاڈر میں میر فرید رئیسانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی

منگل 29 اپریل 2025 23:15

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) بھارتی جارحیت اور مودی کے ہتھکنڈوں کے خلاف ڈھاڈر میں میر فرید رئیسانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی علاقے کے معتبرین سیاسی سماجی کاروباری اور قبائلی رہنماں کے علاوہ بہت بڑے پیمانے پر عوام شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق بھارت اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خود گڑھ حملوں میں سیاحوں کے قتل کو جواز بنا کر پاکستان کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدہ کے خاتمے کی دھمکیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اہم قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی کی قیادت میں ڈی کرد ہاس سے بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شاہی چوک پر جلسے میں تبدیل ہو گئی جلسے سے اپنے خطاب میں میر فرید رئیسانی نے بھارت اور مودی سرکار کو للکارتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے کٹھ جوڑ سیبلوچستان میں مداخلت اور پانی بند کرنے کی دھمکیوں کی مزمت کی انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بلوچ عوام کو تمہاری سازشوں سے نفرت ہوگئی ہے عوام اپنے ملک اور ملکی افواج کے ساتھ مل کر تمہاری ہر چال کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات