Live Updates

ق) لیگ کے محمد طارق حسن کو انٹر پارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات

حافظ نعیم الرحمن، اعجاز الحق،مصطفی کمال، سردار سلیم حیدر، کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات نے ٹیلیفون کرکے مبارکباد دی

منگل 29 اپریل 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے محمد طارق حسن کو انٹر پارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، سینئر مسلم لیگی رہنما اعجاز الحق،متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مصطفی کمال، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت سیاسی، مذہبی اور دیگر شخصیات نے ٹیلیفون کرکے مبارکباد دی۔

جبکہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے طارق حسن کے اعزاز میں عشائیہ و مبارکباد دی۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ طارق حسن محب وطن و زیرک سیاسی رہنما ہیں بہت جلد کراچی یا لاہور میں ملاقات کرینگے۔ سینئر مسلم لیگی رہنما اعجاز الحق نے کہا کہ محمد طارق حسن سے پرانے تعلقات ہیں قوی امید ہے کہ وہ مسلم لیگیوں کو یکجا اور ملک و قوم کے لئے کاوشیں کرینگے۔

(جاری ہے)

جبکہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے طارق حسن کو مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر انکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر سید مہدی شاہ نے کہا کہ طارق حسن ملک کے درپیشں مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاپ سردار سلیم حیدر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طارق حسن کو مسلم لیگ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر طارق حسن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین۔ چوہدری شافع حسین۔ چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگی رہنماوں نے جو اعتماد و بھروسہ کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرونگا انہوں نے مبارکباد دینے والی شخصیات سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات