Live Updates
غ*پہلگام واقعے کی مکمل آزادانہ ، شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ، اسحاق ڈار
مکمل ذمہ داری سے کہتا ہوں پاکستان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ،پلوامہ کے بعد پہلگام واقعے پر بھی ہندوستان بری طرح ناکام ہوا، نائب وزیراعظم
× اگر انڈیا نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا،یہ بہت ہی قابل تعریف اقدام ہے تمام اراکین سینٹ کے خیالات اور جذبات کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ایوان بالا میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر خطاب
منگل 29 اپریل 2025
20:40
q"اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بارے میں مکمل ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ پاکستان کا اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس واقعے کی آزادانہ اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پلوامہ کے بعد پہلگام واقعے پر بھی ہندوستان بری طرح ناکام ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اگر انڈیا نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا۔
منگل کو ایوان بالا میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر جاری بحث کو سمیٹھتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے تمام اراکین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس ایوان نے جس طرح کا اتحاد دکھایا ہے اور ملک کی سول اور ملٹری لیڈر شپ نے دنیا کو ایک ساتھ ہونے کا پیغام دیا ہے اسی طرح اس ایوان نے بھی جو فیڈریشن کی علامت ہے بڑے مضبوط طریقے سے ایک قرارداد کے ساتھ دنیا کو پیغام دیا اور اس قرارداد کو فائنل کرنے پر اپوزیشن لیڈر سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ یہ بہت ہی قابل تعریف اقدام ہے تمام اراکین سینٹ کے خیالات اور جذبات کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے حوالے سے سعودی عرب ،کویت ،بحرین ،ہنگری ،چائنہ۔
(جاری ہے)
یواے ای ،یوکے ،ترکیہ ،آذر بائجان،قطر اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے اتھ بات چیت ہوئی ہے اور ان کو ذاتی طور پر انہیں تما م صورتحال اور خدشات سے اگاہ کیا ہے کہ ہندوستان اس ٹریٹی کو ختم کرنے کیلئے یہ ڈرامہ رچا رہا ہے انہوں نے کہاکہ کچھ ممالک خود رابطہ کر رہے ہیں اور تمام ممالک کو اعتماد میں لیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم تمام گفتگو سے قوم کو اگاہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ چین اور ترکیہ نے اس معاملے پر بہت واضح موقف لیا ہے چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیل سے بات ہوئی اور انہوں نے دوست ہونے کے ناطے مکمل یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ چین اور ترکیہ کے وزرا خارجہ نے ہم سے پوچھا کہ ہم کیا کریں جس پر ہم نے کہاکہ انڈیا جو کرے گا ااس کا جواب دیں گے مگر ہماری رپورٹس یہ ہیں کہ انڈیا کوئی جارحانہ اقدام کرے گا تاہم ہم کسی صورت پہل نہیں کریں گے مگر جو بھی کرے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو بریفنگ دی ہے اسی طرح آئی ایس پی آر نے بھی شواہد کے ساتھ بریفنگ دی ہے انہوں نے کہاکہ انڈیا اس معاملے پر کوئی ثبوت دینے میں فیل ہوگیا ہے اور ان کے اپنے سیاستدان بھی مودی کو مورود الزام ٹہرا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ تاس معاہدہ ایک حساس معاملہ ہے اس پر 24اپریل کو ایک خط آیا اس میں لکھا گیا کہ حالات بدل چکے ہیں اور ہم اس معاہدے کو معطل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 1965اور 1971کی جنگ میں سندھ تاس معاہدہ معطل نہیں ہوا ہے مگر پلوامہ کے ڈرامے کو جب ثابت نہیں کرسکے تو اس کے بعد جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی انہوںنے کہاکہ ہمیں شک ہے کہ یہ جنگ ابھی چلے گی سندھ تاس معاہدے پر نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے یہ ایکٹ آف فار ہے اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی گڑ بڑ کی تو پھر یہ جنگ تصور ہوگی انہوں نے کہاکہ یہ 24کروڑ عوام کی زندگیوں کا سوال ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے سفارتی طریقے سے دنیا کے ممالک کو اگاہ کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم دنیا میںاپنے مشنز کے زریعے تمام حکومتوں کو اگاہ کریں گے اور اس حوالے سے ایک ڈوزیئر تیار کر رہے ہیں ہم اس وقت سلامتی کونسل کے نان مستقل ممبر ہیں امریکی حکومت نے ایک پریس ریلیز اسی سسٹم کے تحت دی ہے مجھے اس کی کاپی مل گئی ہے اس پر پاکستان کے دو اعتراضات تھے اس میں صرف پہل گام لکھا گیا تھا اور دوسرا اس میں مزاحمتی فورم پر الزام لگایا گیا اس کو ذمہ دار ٹہرایا گیا میں نے کہاکہ یہ ہمیں قبول نہیں ہے اور ہم نے کہا کہ پہل گام کے ساتھ جموں و کشمیر لکھنا ہوگا اور ہم نے ترامیم ڈال دی ہیں ہم اس وقت تک اس کو قبول نہیں کریں گے دوسرا ہم نے کہاہے کہ ہمیں اس حوالے سے ثبوت دیں کہ مزاحمتی فورم نے کیا ہے یا ان کی جانب سے واقعے کو قبول کرنے کے بارے میں دکھا دیں اور اس حوالے سے مجھے بڑی بڑی حکومتوں سے فون آئے اور کہا گیا کہ آپ لوگوں پر الزام آئے گا اور ہمارے موقف کو تسلیم کیا گیا انہوں نے کہاکہ تسلی ہونے کے بعد کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کا پہلگام واقعے کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اتوار کو کاکول کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں وزیر اعظم نے دنیا کو آفر کی کہ اس واقعے کی آزادانہ انکوائری کرائیں اگر ہمارا دامن صاف نہ ہوتا تو پوری دنیا کو اتنی بڑی آفر نہیں دیتے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی واقعہ ہو تو اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے جن ممالک سے بھی بات کی ہے ان کو بتایا ہے کہ ہندوستان کو سمجھائیں کیونکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر پاکستان کی پوزیشن پوری دنیا میں صاف ہورہی ہے او ر صورتحال بہت حد تک واضح ہوچکی ہے انہوں نے جو بھی معاملات ہونگے اس سے ایوان کو اگاہ کرونگا۔
پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات