
سیاسی قیادت کا پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کااظہار،تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں
وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اورڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ
فیصل علوی
پیر 5 مئی 2025
10:57

(جاری ہے)
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، جمعیت علماءاسلام کے نور عالم خان، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت کھیل داس، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر امیر مقام، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے وزرا ناصرشاہ، شرجیل میمن اور سعید غنی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز بدر بھی موجود تھے۔تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی جماعتوں کے شریک رہنماوں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔بریفنگ میں پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان گندہے ،گند کا صفایا ہونا چاہئے ، ایمل ولی خان
-
برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں سات ایرانیوں کو گرفتار کر لیا
-
پارٹی کا صدر بننے سے متعلق سوال پر ایمل ولی خان کا جواب وائرل
-
پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی
-
اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
-
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری
-
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
-
گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں پھنس کر 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق
-
پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے
-
چن چن کر وہ لوگ بریفنگ میں موجود تھے جو تحریک انصاف سے بری طرح ہارے ہوئے ہیں، عالیہ حمزہ
-
بھارت: جین مذہبی رسم کے نام پر معصوم بیٹی کو مرنے پر مجبور کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.