
عافیہ صدیقی کو امریکی و پاکستانی حکومت کے تعاون سے اٹھایا گیا، جیل میں دوران حراست دو بار افغان فوجیوں نے ریپ کیا، وکیل کلائیو اسمتھ
عافیہ کو واپس نہ لاسکنا سسٹم کی کمزوری ہے،حکومت نے واپسی کیلئے پاس موجود آپشن استعمال نہیں کئے، کوئی خاتون یورینیم اپنے ساتھ لے کر گھوم رہی ہو کیا ایسا ممکن ہی شاہد خاقان عباسی
منگل 6 مئی 2025 21:45
(جاری ہے)
کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے ان سالوں میں انتہائی ناروا سلوک برادشت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 768کیسز میں سے گوانتاناموبے جیل میں 756کو ہم نے معصوم ثابت کیا، جب میں نے پاکستان میں قیدیوں کی صورتحال پر بات کی تو ایک جج نے کہا 1143قیدی اس وقت ڈیتھ رو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی اور اس کے بچوں کو امریکی اور پاکستانی حکومت کے تعاون سے اٹھایا گیا۔افغانستان پولیس نے عافیہ کو پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جہاں ان سے امریکی فوجیوں نے ملاقات کی، عافیہ کو ایک کمرے میں پردے کے پیچھے رکھا گیا جہاں 6امریکی فوجیوں سے ملاقات کے دوران ان پر دو گولیاں چلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں پر ایم فور بندوق سے گولی چلانے کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، امریکی فوجیوں پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں امریکی عدالت میں 86سال قید کی سزا سنائی ، میں امریکی جیلوں میں موجود ڈیتھ سیلز میں کئی بار گیا ہوں وہ انتہائی بری جگہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں عافیہ سے ڈیتھ سیل میں ملاقات کرنے گیا تو جس سیل میں انہیں رکھا گیا وہ تو ان سب سے زیادہ بری جگہ ہے، میرا سوال یہ ہے ہمیں ایسے انسان کیلئے کیا کرنا چاہئے جسے دوران قید زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عافیہ کو جیل میں طبی سہولیات دستیاب نہیں انہیں کسی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کو افغانستان جیل میں رکھا گیا جہاں ان کے ساتھ دو بار افغان فوجیوں نے ریپ کیا، عافیہ کو جب سی آئی اے نے اپنی حراست میں لیا تب سلیمان بھی ان کے ساتھ تھا جس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، امریکی حکومت نے پچھلے سال 10ہزار 52بچوں کو افغانستان سے تحویل میں لیا۔رائونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں عافیہ کے کیسز میں کلائیو سمتھ کے کردار اور خدمات کو سراہتا ہوں، میں وکیل نہیں ہوں لیکن بہت سے کیسز کا سامنا کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا عدالت میں سچ کو سچ ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم میں سمجھتا ہوں کہ عافیہ کو واپس لانے کے حکومت پاکستان کے پاس آپشنز تھے جنہیں استعمال نہیں کیا گیا، عافیہ کے بارے میں ایک رائے یہ ہے کہ وہ یو ایس نیشنل تھیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ہمارے سسٹم کی کمزوری ہے کہ ہم عافیہ کو واپس نہیں لاسکے، عافیہ کو واپس لانے کی ایک یہی امید ہے کہ اسے دونوں ممالک کے مابین معاہدہ کے ذریعے واپس لایا جائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عافیہ کو ہی کیوں اغوا کیا گیا اس پر کلائیو اسمتھ نے جواب دیا کہ امریکی سی آئی اے سمجھتی ہے کہ عافیہ نیوکلیئر سائنس دان ہیں اور وہ نیوکلیئر بم بنا سکتی ہیں، سی آئی اے سمجھتی ہے کہ اسے القاعدہ نے نیوکلیئر بم کیساتھ امریکہ بھیجا ہے، سوچیں کوئی خاتون یورینیم اپنے ساتھ لے کر گھوم رہی ہو کیا ایسا ممکن ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے چوہدری نصیر احمد عباس ،ملک نور اعوان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بارے گفتگو کی
-
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا چکوال میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
چیچہ وطنی،شاہکوٹ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
-
ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار
-
لاہور ، 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
-
کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے کی ویڈیو وائرل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
-
وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے‘مریم نواز
-
خیبرپختونخوا،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا
-
مردان‘ بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب
-
سینیٹ میں عورت کو برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.