Live Updates

پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک

DW ڈی ڈبلیو بدھ 7 مئی 2025 16:40

پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے، پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک


پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک

بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں حریف ممالک کے مابین متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے، اس لڑائی میں دونوں جانب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ حالیہ برسوں میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بدترین کشیدگی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں اور سرحدی گولہ باری میں اس کے کم از کم سے 26 شہری مارے گئے، جبکہ نئی دہلی نے پاکستانی شیلنگ میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)


یہ جھڑپیں بھارتی زیر انتظام کشمیر میں دو ہفتے قبل ایک حملے میں چھبیس افراد کی ہلاکت کے بعد ہوئی ہیں۔

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جیسے پاکستان مسترد کرتا ہے۔ یاد رہے کہ 1947ء میں برطانوی راج کے خاتمے کے بعد برصغیر کی تقسیم کے وقت سے اب تک دونوں ممالک کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔

حالیہ حملے 2019 کے ان بھارتی فضائی حملوں سے زیادہ شدید قرار دیے جا رہے ہیں، جب نئی دہلی نے ایک خودکش بمبار کے حملے میں اپنے سکیورٹی فوسز کے چالیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے اندر فضائی حملے کیے تھے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ ’’دہشت گردی کے کیمپوں‘‘ کو تباہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نو کارروائیاں ’’منظم، نپی تلی اور غیر اشتعال انگیز‘‘ تھیں۔ بھارتی فوج کے مطابق، ’’انصاف کیا جا چکا ہے۔‘‘


حساب چکانے میں دیر نہیں لگائیں گے، پاکستانی وزیر دفاع

دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ حملے اندرون ملک مقبولیت بڑھانے کے لیے کیے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا، ’’جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ ہم حساب چکانے میں زیادہ دیر نہیں لگائیں گے۔‘‘ پاکستانی فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ جبکہ ایک بھارتی سکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت کے تین جنگی طیارے اس کے اپنے ہی علاقے میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات