پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیے گئے ہیں،پی سی بی

جمعہ 9 مئی 2025 03:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مختصر بیان میں پی سی بی نے کہا ہےکہ کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، اور ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔ پلے آف - بشمول کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2، اور فائنل بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔بورڈ نے کہامیچوں کا صحیح شیڈول، تاریخوں اور مقامات کا خاکہ، مقررہ وقت پر شیئر کیا جائے گا۔