
سردارعتیق کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے باعث شہیدکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء
جمعہ 9 مئی 2025 17:37
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کانفرنسی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہنریندر مودی کا جنگی جنون خطہ کے 2 ارب عوام کے لیے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان اور پوری کشمیری عوام دفاعِ وطن اور محاذِ جنگ پر دلیری سے ڈٹے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے پشت بان اور یک جان و یک آواز ہیں۔۔ عوام کو پُختہ یقین ہے کہ افواجِ پاکستان مملکتِ خداداد کے دفاع میں کامیاب ہونگی اور بھارتی جارحیت کا بہترین حکمتِ عملی سے جواب دیں گی۔ پاکستان اللہ رب العزت کے ساتھ کلمہ طیبہ کے نظام کے قیام کے عہد کیساتھ آزاد وطن بنا۔ 1965ء کے عظیم متحد جذبوں کو ایک بار پھر زندہ کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیری قوم میں اب بھی وہ جذبہ موجود ہے۔ حکومت نے تمام اختیارات فوجی قیادت کے سپرد کردیے، فوجی قیادت مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کے دفاع کا فریضہ ادا کررہی ہے۔ یہ امر سب پر عیاں ہے کہ بھارت جھوٹا، مکار، سفاک اور انسانیت دشمن ہے اور اس کا جھوٹا پروپیگنڈہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ بھارت کا پاکستان پر حملہ نہ صرف بزدلانہ اقدام ہے بلکہ پاکستان کی خودمختاری اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کافوری نوٹس لے بالخصوص جب امریکی صدر ٹرمپ بھار ت کی محدود سرجیکل اسٹرائیک کی حمایت کرتے ہوئے جلتی پر تیل کاکام کررہے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیو ں پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ پاکستانی قوم ہر موقع پر اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اور بھارتی جارحیت کا پاکستان کی افواج بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.