
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دبئی میں یو اے ای کی وفاقی قومی کونسل کے پہلے نائب سپیکر ڈاکٹر طارق حمید الطائر سے ملاقات
جمعہ 9 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی بصیرت افروز قیادت بالخصوص صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے کئے گئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز ) کو اجاگر کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قلیل وقت میں ملاقات کے انعقاد پر ڈاکٹر طارق حمید الطائر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان عالمی سطح پر مشترکہ مؤقف اور عوامی روابط کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی اقتصادی شراکت داری خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی امداد کے شعبوں میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے قدرتی آفات سیلاب، زلزلے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یو اے ای کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے 17 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو دوطرفہ تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے علاقائی امن میں پارلیمانی سفارتکاری کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے بطور بانی چیئرمین انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس، متحدہ عرب امارات کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ یہ ان کی بطور چیئرمین پہلی دوطرفہ ملاقات تھی، جو اس کے علامتی اور تزویراتی پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے پاکستان-یو اے ای پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے پارلیمانی روابط کو تیز کرنے کی تجویز دی جس پر یو اے ای کے نائب صدر نے سینیٹ آف پاکستان اور وفاقی قومی کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے تعاون کو باقاعدہ بنانے پر آمادگی ظاہر کی، تاکہ باضابطہ مکالمہ اور گہرے تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔علاقائی تناظر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارلیمانی و سفارتی ذرائع سے معمول کے تعلقات کی بحالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا دار و مدار مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے حل پر ہے۔ انہوں نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کو خطے کے آبی تحفظ کے لئے خطرہ قرار دیا۔ حالیہ پیشرفت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا جو ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر طارق حمید الطائر نے یقین دہانی کرائی کہ یو اے ای کی قیادت پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو معمول پر لانے میں اپنا بھرپور سفارتی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے لئے دانشمندی سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کشمیر ایک مرکزی مسئلہ ہے اور باہمی احترام، مکالمے اور تعمیری روابط پر مبنی کوششوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی، پاکستان مشن کے سینئر سفارتکار اور وفاقی کونسل کے معزز ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ پارلیمانی روابط کو وسعت دیں گے، اقتصادی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور خطے میں امن، خوشحالی اور سفارتی تعاون کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.