
ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر، دعائیہ تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد
اتوار 11 مئی 2025 20:30
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اظہار تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب ہوئی جس سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، نائب صدر انجم عقیل خان، اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اورافواج پاکستان کی کامیابی کو عالم اسلام کی کامیابی قرار دیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور افواج پاکستان کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی۔ وفاقی پولیس نے ریلی کا اہتمام کیا اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے چھوٹی بڑے شہرون اور دیہات میں بھی اظہار تشکر کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ علمائے کرام نے مساجد میں خصوصی دعائوںکا اہتمام کیا اورملک اور قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی اور افواج پاکستان کی حفاظت فتح کے لئے دعائیں مانگی گئیں، نوجوان بچوں اور بزرگوں نے ان تقریبات مین شرکت کی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور وطن عزیزکے دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی پر اظہار تشکرکے موقع پرافواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر لاہور میں شکرانے کے نوافل ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کرنے پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے بعد اپنی جری افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہماری افواج نے دشمن کو دھول چٹائی ہے اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اتنا کامیاب تھا کہ بھارت ناکامی کے بعد امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی اپیل کرنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلگام واقعے کے ساتھ جعفر ایکسپریس کی بھی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ مولانا طاہر اشرفی نے خبردار کیا کہ اگر مودی شرارت سے باز نہ آیا تو اسے پہلے سے بڑا جواب ملیگا۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر یوم تشکر مناتے ہوئے شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے اور افواج پاکستان کی شاندار فتح پر رب ذوالجلال کا شکر ادا کیا گیا، ملکی سلامتی اور عافیت کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کراچی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ، سمیت ملک بھر کے تمام شہریوں میں پاکستانی عوام نے پاکستان کی تاریخی فتح کا بھرپور جشن منایا اور پرجوش انداز میں ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگائے۔اس عظیم کامیابی پر بھرپور مسرت اور ملی یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔ہر طرف پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور حب الوطنی کے نعرے گونجتے سنائی دیئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم اپنی فتح پر کس قدر متحد اور پرجوش ہے۔آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام اور شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ۔ ملک کے ہر شہر اور گلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے اپنے بہادر جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ریلیوں کے شرکا نے اس شاندار فتح پر اللہ تعالی کی ذات کا شکر ادا کیا ۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.