Live Updates

ّپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حیات خان اچکزئی کا پاک مسلح افواج کو خراجِ تحسین

اتوار 11 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما حیات خان اچکزئی نے کو پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسلح افواج کے جوانوں نے بھارت کے خلاف حالیہ جھڑپ میں اپنی جانوں پر کھیل کر اور بھارت کو موثر جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ وطنِ عزیز کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جواں مرد جوانوں نے دفاعِ وطن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہوچکی ہیں ۔حیات خان اچکزئی نے کہا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود ہمارے افواج نے انتہائی احتیاط اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے دشمن کو اس کی اوقات یاد دلائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی ایک خوش آئند قدم ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیراعظم مودی کی جنگجو زبان پر بھی روک لگ گئی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکی صدر، ترکی ، سعودی ایران اور دیگر اہم ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے، لیکن ہماری افواج نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے شاہین پائلٹس نے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے بھارت کو اس کی حقیقت سے آگاہ کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما حیات خان اچکزئی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور علامی میڈیا پر انکے حالیہ بیانیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول کا پاکستان کی سالمیت، عوامی جمہوریت اور خطے میں مستحکم امن کے لئے وژن واضح ہے اور حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں انہوں نے عالمی دنیا کے سامنے جس طرح سے بھارت کا اصلی چہرہ دکھایا ہے اس پر چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دے کر کہا کہ دھرتی ماں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے بڑا عبادت ہے، اور ہم اس مقدس فریضے سے کبھی غافل نہیں ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات