
ْآپریشن ’سندور‘ ’تندور‘ بن چکا،مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا‘عظمیٰ بخاری
دشمن کو اپنے طیاروں،ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا، ہم نے سب خاک میں ملا دیا‘پریس کانفرنس
منگل 13 مئی 2025 20:24

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔عظمیٰ بخاری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے، لیکن یہ جنگ حقیقت تھی، کوئی فلمی سین نہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں۔ ہم ابھی صرف ٹریلر دکھا رہے ہیں، پوری فلم باقی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہریوں کی قربانیاں کسی مالی پیکج کی محتاج نہیں، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب جلد شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔ ہم اپنی سرزمین اور شہداء پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک وژنری ہیں۔ دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ یہ پورا آپریشن نواز شریف کی قیادت میں ڈیزائن ہوا تھا۔بعد ازاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے غازیوں اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے ان سپوتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سربلندی کا علم بلند رکھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنگ کے شہداء اور غازی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے ان ہیروز کی احسان مند رہے گی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پوری قوم اس عظیم فتح پر افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ شہداء اور غازیوں نے ارضِ پاک کو سرخرو کیا ہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.