Live Updates

کشمیر ، پانی اور دہشتگردی تین نکات شامل ہیں ، بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، خواجہ آصف

منگل 13 مئی 2025 22:42

کشمیر ، پانی اور دہشتگردی تین نکات شامل ہیں ، بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کے دن گنے جا چکے ہیں ، بھارت کے ساتھ مذاکراتی ایجنڈے میں کشمیر ، پانی اور دہشتگردی تین نکات شامل ہیں ، بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے ، اس کے ثبوت مذکراتی میز پر بھی سامنے لانا ضروری ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مودی پر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے ۔

مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی کے لئے سمیٹنا مشکل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں فیصلہ عوام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مذاکرات ہوے تو کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی ۔ بات چیت کے ایجنڈے میں یہ تینوں نکات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دہشتگردی اب ہمارے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے ،دنیا اب خود فیصلہ کرے۔

پاکستان 25 سال سے ہشتگردوں کے نشانہ پر ہے الزام بھی ہمارے اوپر لگا یا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے خود بھارت کو پیش کش کی تھی کہ پہلگام کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ لیکن بھارت نے اس کے بجائے حملہ کرنا مناسب سمجھا جس پر اسکو کرارا جواب بھی مل گیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے ہم نے اس جنگ میں بڑا نقصان اٹھایا ہے ۔

پوری دنیا سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے ۔ ہمارا دوسرا ایجنٍڈا مسئلہ کشمیر ہے اس پر بھی بات ہونی چائیے ۔ تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جا سکتا ۔ مذاکرات ہوں تو معاہدہ کی شقوں کے مطابق دیکھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا بھارت خود کئی سال سے ہمارے ملک میں دہشتگردی کرا رہا ہے ۔ بھارت انٹر نیشنل دہشتگرد ہے ۔ ہم گزشتہ 25 سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاذ پر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکہ مں بھی موجود ہیں ۔ یہ دھشگردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات