
مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ ملک میں استحکام لانے اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کی،مولانا عبدالحق ثانی
بھارت کو پاک فضائیہ نے پسپا کیا اس پر ہم پاکستانی فورسز اور افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مولانا حامد الحق شہید کے قاتل گرفتار کیے جائیں گے اب تک کی تفتیشی کارروائی سے ہم بالکل مطمئن نہیں، پریس کانفرنس
منگل 13 مئی 2025 19:35
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان سے ہر لحاظ سے بڑے ملک بھارت کو پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دے کر پسپا کیا ،اس بھرپور اقدام پر پاکستانی فورسز اور افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستانی سیاستدانوں اور عوام نے باہمی اختلافات بھلا کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کا مقابلہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام نے ثابت کیا کہ آپسی اختلافات اور ریاست سے گلے شکوے ہونے کے باوجود وطن کے دفاع کی خاطر ہم ایک ہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل میں بھی عوام، سیاسی جماعتیں اور مدارس اپنی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو بھی چاہیے کہ علما اور دینی طبقے کے گلے شکوے دور کرے ۔انہوںنے کہاکہ مولانا حامد الحق کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ ملک میں استحکام لانے اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کی ، 6 سال پہلے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ان کے بعد دن دیہاڑے مولانا حامد الحق کو شہید کر دیا گیا ،مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ریاست کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ 22 جون کو پشاور میں جے یو آئی (س)مولانا حامد الحق شہید کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرے گی،اس کانفرنس میں مولانا حامد الحق شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گاانہوںنے کہاکہ اس کانفرنس کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرنا ہے۔ مولانا عبد الحق ثانی نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مولانا حامد الحق شہید کے قاتل گرفتار کیے جائیں گے اب تک کی تفتیشی کارروائی سے ہم بالکل مطمئن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حملے کی تفتیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، آنے والے وقتوں میں جے یو آئی س ایک اہم کردار ادا کرے گی۔مولانا عبدالحق ثانی نے کہاکہ فلسطینی مظلوم مسلمان کرب و مشکل میں ہے لیکن مسلمان حکمران خاموش ہیں، بھارتی حملے کے پس پردہ اسرائیل کا ہاتھ تھا، ہماری خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہو تاکہ اسلامی نظام کے لئے مشترکہ جدوجہد ہو سکے۔ صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا عبد الواحد خطیب نے کہاکہ پشاور: پاکستان نے بھارت کو شکست سے دو چار کیا، اس کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پریس کانفرنس میں صوبائی نائب امیر حافظ عبد الرفیع، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا خزیمہ سمیع ، مولانا اسامہ سمیع ، حافظ زین العارفین ، مولانا عبد السمیع عثمانی، مولانا امداد اللہ، قاضی فتح الباری رستمی، قاری شکیل، مولانا عبد القادر، مولانا نصیب و دیگر نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابلِ مذمت ہیں، وفاقی وزیررانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.