
نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر
سپہ سالار نے مظفرآباد میں کھڑے ہو کر کہا کہ کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑیں،وقت آیا تو سات مزید جنگیں لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں
بدھ 14 مئی 2025 16:47
(جاری ہے)
آزاد کشمیر کی شہری آبادی کے لئے ایمرجنسی اقدمات مکمل کر رکھے تھے، آزاد کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر محکمہ ہیلتھ کو فعال بنایا، ضلعی ہیڈکوارٹر کو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کیں دو ماہ کا راشن، ادویات، ڈاکٹرز کا لائن آف کنٹرول کے قریب انتظام ممکن بنایا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری اور شجاعت کے ساتھ ہندوستان میں گھس کر بھارتی آرمی کی ٹھکائی کی وہ مودی کی سات نسلیں یاد رکھیں گی، وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالار نے مظفرآباد میں کھڑے ہو کر کہا کہ کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑیں،وقت آیا تو سات مزید جنگیں لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں پوری دنیا نے دیکھا کہ فجر کے وقت پاکستانی فوج نے جنگ کا جواب دیا اور عصر کے وقت پاکستان کی تاریخی فتح کے ساتھ سیز فائر کا اعلان ہوا یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے، دنیا جو ہندوستان کو طاقتور ملک سمجھتی تھی انہوں نے جب انڈیا کا وجود مٹتے دیکھا تو فوری اس جعلی نمبردار کو بچانے آ گئے، امن بہت اچھی چیز ہے لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سنت ہے کہ اسے انجام تک پہنچایا جائے، الحمداللّٰہ ہماری فوج نے یہ فرض بھی پورا کیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں اندرونی سازش کے زریعے دہشت گردی کروانا چاہتا تھا جسے ہماری انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا، لوگوں کے مفاد کی خاطر کنٹرول لائن سے مظفرآباد تک عوام میں موجود ہوں جب تک اللّٰہ تعالیٰ نے میرے قلم میں اختیار دے رکھا ہے تب تک عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا، کشمیری جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن مکار و کم ظرف ہے آزاد کشمیر میں چند عاقبت نااندیش عناصر نے مایوسی پھیلائی انہیں شائد اندازہ نہیں تھا کہ حکومت نے حالات سے نبٹنے کے لئے ڈیڑھ ماہ قبل انتظامات مکمل کر لئے تھے انہوں نے کہا کہ مارٹر شیلنگ سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے حکومت سنجیدہ کاوشوں کا آغاز کر رہی ہے پہلے مرحلے میں شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو امدادی چیکس تقسیم کر دئیے ہیں املاک و مویشیوں کے نقصانات کے ازالہ کو ممکن بنانے کے لئے امدادی فنڈ تقسیم کریں گے، ہندوستان کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، شہداء کی قربانیوں کے صدقے طلوع آزادی کی منزل قریب ہے، 77 سالوں سے کشمیریوں کی تحریک لہو سے لکھی جا رہی ہے اور جو تحریکیں خون آلود ہو جائیں وہ منطقی انجام تک ضرور پہنچتی ہیں، کشمیریوں کو آزادی کی جنگ خود لڑنی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزادکشمیر کو خوشحال سٹیٹ بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں رسد و روڈ انفراسٹرکچر کی بہتر سہولیات کے لئے بیس کیمپ میں 25 ارب روپے سے زائد فنڈز خرچ کر چکے ہیں ای ٹینڈرنگ نظام کے باعث ریاست میں کوئی میگا کرپشن سیکنڈل سامنے نہ آنا حکومت کی نمایاں کامیابی ہے وزیراعظم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی میں ٹراما سنٹر کو فعال کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا-

مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.