
آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کیلئے عمران خان کو رہا کریں ، اعظم سواتی
ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، تحریک انصاف کے دیگر بے گناہ قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے،رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 15 مئی 2025
14:11

(جاری ہے)
دریں اثناءپی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیا۔قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماوں کی نو مئی سے متعلقہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی تھی۔پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاءکے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔نادیہ خٹک کے خلاف 2، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں، ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماوں عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی تھی۔فواد چوہدری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاءکو ضمانتوں پر حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیاتھاجبکہ دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.