Live Updates

نریندر مودی ہوش کے ناخن لیں دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا، وزیر بلدیات

جمعرات 15 مئی 2025 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی ہوش کے ناخن لیں دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا پاک فوج نے جس بہادری کے ساتھ ہندوستان کو جواب دیا ہے ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہندوستان کے اندر گھس کر اس کو مارنا یہ ایک خواب تھا جسے حقیقت میں تبدیل کیا گیا کشمیریوں کا مقدمہ ایک مرتبہ پھر دنیا کے ہر فورم پر زیر بحث ہے وہ وقت دور نہیں جب بہادر افواج اسی طرح جرت اور بہادری کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے جنوبی ایشیا میں امن اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے کی مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم 78 سال سے کشمیر کہ آزادی کی جنگ پرامن طریقے سے لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کے حریت پسند آزادی کے متوالے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں آزاد کشمیر کے 13 حلقے بارڈر پہ ہیں جو بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں کئی لوگ شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرسنل اسسٹنٹ ہمراہ صدر آزاد کشمیر جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کہ 11 نوجوان شہید ہوئے اور 40 سویلین شہید ہوئے اور شہدائے پاک فوج اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور آزاد کشمیر کی حکومت شہید اور زخمی ہونے اور آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیر مال مویشی اور مساجد شہید کیے سکول تبائے سب کی تعمیر کے لیے حکومت نے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے لوگوں کو کام ہوتا نظر آئے گا ہماری حکومت نے شہداء کو معاوصہ جات دے چکی ہے اور تعمیر و ترقی اور بحالی کا آغاز کر دیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکمہ جات متاثریں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے جس پر پاک کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کہ بھارتی جارحیت کے خلاف مقابلہ کرے گی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات