پاک بھارت مذاکرات میں سابق سفیرسردار محمد مسعود خان کو بھی شامل کیا جائے‘سردارعاشق کی تجویز

جمعہ 16 مئی 2025 22:03

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار عاشق حسین خان سابق کونسلر ہورنہ میرہ نمب حال مقیم راولپنڈی اور سیاسی و سماجی رہنما سردار محمد جاوید صادق خان آف ہورنہ میرہ (ر) AEOنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو یہ تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں آزاد جموں و کشمیر کے مایہ ناز سپوت سابق سفیر چین ، امریکہ، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کو بھی شامل کیا جائے۔

وہ ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارت کار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردار مسعود خان اقوام متحدہ میں بھی رہ چکے ہیں وہ اقوام متحدہ ج*کی راہداریوں سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بھی وہ مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ وہ احسن طریقے سے اس مسئلہ کو حل کروانے میں اپنا کلیدی رول ادا کر سکتے ہیں۔ سردار عاشق حسین خان اور سردار محمد جاوید صادق خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ہماری تجویز سے اتفاق فرماتے ہوئے سردار مسعود خان کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کریں گے۔اس پر کشمیری عوام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ممنون احسان ہوں گے۔