
نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے، رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی
دنیا نے تنقید تو ہر صورت میں کرنا ہوتی ہے، نواز شریف کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا ہے، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف روزانہ بیان جاری کرتے تو مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید پھر بھی ہونا تھی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 17 مئی 2025
12:00

(جاری ہے)
بھارت نے پہلے بھی جارحیت کی اور عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا اس مرتبہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر ناپسند کیا گیا ہے۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھارت پر واضح کامیابی رہی ہے۔پاکستان نے اپنا موقف عالمی سطح پر بہتر انداز میں بیان کیا۔
پروگرام کے دوران ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت پر دباو رکھنا چاہیے۔ مودی کا جیسا ماضی ہے ہمیں ان سے زیادہ توقعات بھی نہیںرکھنی چاہیے۔ ہر طرح کے حالات کیلئے ہمیں اپنی تیاری پوری رکھنی چاہیے۔ جنگ بندی کرانے والوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پراپنا دباو برقرار رکھیں۔رانا ثناء اللہ نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت ہوتی ہے تو پاکستان اس کاپھر سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل محفوظ ہیں۔ بھارت نے ایٹمی اثاثوں پرحملوں کی جعلی خبریں پھیلائی تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
-
چیئرمین بلاول بھٹو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر یورپ کا دورہ کریں گے
-
چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کا ضامن، گوتیرش
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
-
امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.