
لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ
ہفتہ 17 مئی 2025 22:14
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
انہوں نےشہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔وفاقی وزیر مملکت نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثاء کو 01 کروڑ روپے فی کس امدادی چیک دئے جبکہ بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 02 شدید زخمی افراد کو 20 لاکھ فی کس اور 04 زخمی افراد کو 10 لاکھ فی کس کے چیک دئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی اپنی ہی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیا نے دوبارہ غلطی کی تو اس سے بڑھ کر جواب ملے گا۔ بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان، افواج پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پوری قوم کا حوصلہ اور جذبہ شہادت قابل فخر ہے۔ جس قوم میں شہادت پانے کا یہ جذبہ موجود ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں اپنی مسلح افواج اور حکومت پر پورا اعتماد ہے۔پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیاہے۔وزیر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آپ کی حوصلہ افزائی کیلئے آپ کے پاس تشریف لایا ہوں۔دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔\378
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.