Live Updates

ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کا شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائشگاہ کا دورہ، سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ایئرچیف مارشل نے بھارتی جارحیت میں شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 مئی 2025 10:57

ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کا شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مئی 2025)ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سدھو کا معرکہ حق کے دوران دشمن کے حملے میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائشگاہ کا دورہ ،سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ایئرچیف مارشل نے بھارتی جارحیت میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف آپریشنل ایئربیس پر دشمن کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ شہدا کی خدمات، قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔

(جاری ہے)

بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔

سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ ایئرچیف ظہیراحمدبابر نےزخمی اہلکاروں کے غیرمتزلزل عزم اور حوصلے کوسراہا۔اس موقع پر ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کا دفاع یقینی بنائےگی۔

فرض کی ادائیگی کے دوران اہلکاروں کی بہادری اور عزم قابل تعریف ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سکوارڈن لیڈر عثمان شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کااظہار کیاتھا۔معرکہ حق کی کامیابی وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیاتھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی اور وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی تھی۔وزیراعظم پاکستان نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہاتھا۔قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاتھا۔

شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر تھا۔ پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ہم اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔

پاکستانی قوم اور شہداءکے اہلِ خانہ بھی آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی عظیم فتح پر یومِ تشکر منا رہے ہیں۔ شہداءکے اہل خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن تھا جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز پر حملہ کیاتھا۔ عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے تھے۔یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداءہمارا فخر تھے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات