Live Updates

ذ* پاک بھارت جنگ ختم نہیں ہوئی مودی کا ارادہ اچھا نہیں ہے، نور عالم خان

C بلوچستان میں ٹرین اٹیک بلوچوں نے نہیں انڈیا نے نہیں کیا بی ایل اے کو را فنڈ کرتا ہے سفارتی مشنز بھجوائیں اور اپنا کیس پیش کریں ،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال cآر ایس ایس کی بنیاد انسانیت کی تذلیل ہے بانی پی ٹی آئی آج دو سال سے آزمائش میں ہے بانی پی ٹی آئی نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے پاکستان کی بنیاد کو نقصان ہو،شہریار آفریدی

منگل 20 مئی 2025 04:35

۳اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ختم نہیں ہوئی مودی کا ارادہ اچھا نہیں ہے بلوچستان میں ٹرین اٹیک بلوچوں نے نہیں انڈیا نے نہیں کیا بی ایل اے کو را فنڈ کرتا ہے سفارتی مشنز بھجوائیں اور اپنا کیس پیش کریں دنیا کو بتائیں کہ پاکستان نے دہشت گردی سے متاثر ہوا پاکستان نے دنیا کی جنگ لڑی اور قربانیاں دیں ہم افغانستان کے ساتھ اچھے روابط چاہتے ہیں افغان شہریوں کو شہروں میں رکھا اور عزت دی بھارت کو کہنا چاہتا ہوں آپ کو اپاہج کرکے چھوڑیں گے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ آر ایس ایس کی بنیاد انسانیت کی تذلیل ہے بانی پی ٹی آئی آج دو سال سے آزمائش میں ہے بانی پی ٹی آئی نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے پاکستان کی بنیاد کو نقصان ہو عمران خان کہتا پاکستان کی فوج ان کی فوج ہے آج افواج پاکستان ایئر فورس مان غرور اور فخر ہے جو لوگ پی ٹی آئی کو ائسولیٹ کرنے کے چکر میں ہیں وہ سن لیں ہم پاکستان اور عمران خان پر کمپرومائز نہیں کر سکتے جنوبی وزیرستان میں آج بھی ڈرون اٹیک ہوا ہے یہ وہ قبائل ہیں جنہوں نے پاکستان کو خون دیا ہے چین سعودی عرب ترکی بنگلا دیش اور آذربائیجانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں عمران خان وقت کی ضرورت اور مستقبل ہے واجپائی کے ساتھ مشرف ہاتھ ملا سکتا ہے تو ہم آپس میں کیوں نہیں بیٹھ سکتیہندوستان ہمیں ڈرا نہیں سکتا، یہ غیرت مند قوم ہے ہم کیسز عدالتوں میں لڑیں گے بھیک نہیں مانگیں گے پاکستان کے مستقبل کیلئے او گلے ملیں اور نئی شروعات کریں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات