Live Updates

سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں، ایاز صادق

پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، تحریک عدم اعتماد آ بھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں ہوں گے، سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 20 مئی 2025 12:15

سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، دوست یہ شوق پورا کرنا ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے،پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادآ بھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں ہوں گے۔

میں بطور سپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں میں مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔جن لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ میرے خلاف عدم اعتماد لائیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں مجھے کسی چیز کی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے ۔وطن کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

دشمن کو بتا دیا پاکستان کے دفاع، سالمیت کے تحفظ پرقوم یکجا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتمادلانے پر غورکیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا ءاور ان کی بہنوں نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی تھی ۔جیو نیوز کے صحافی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ عمران خان کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے موقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیا جائے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار بھی دیدیا تھا۔بعدازاںچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مجھے کوئی ہدایات نہیں دیں تھیں۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبریں بے بنیاد تھیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات