Live Updates

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات ،جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے بارے اعتماد میں لیا

منگل 20 مئی 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کر کے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے بارے اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ صدر زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی موثر جوابی کازروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات