Live Updates

بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا پاکستان کی جنگ روس اور فرانس سے تھی؟

اگر بھارت نے ایس 400اور رافیل اڑائے ہیں یہ تو فرانس اور روس کے تھے،بھارت سبکی مٹا رہا کہ ان کی جنگ پاکستان سے نہیں ہوئی۔وزیرمملکت سینیٹر مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مئی 2025 22:04

بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا پاکستان کی جنگ روس اور فرانس ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مئی 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا پاکستان کی جنگ روس اور فرانس سے تھی؟ اگر بھارت نے ایس 400 اور رافیل اڑائے ہیں یہ تو فرانس اور روس کے تھے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا ہماری جنگ روس اور فرانس سے تھی؟ اگر بھارت نے ایس 400 اور رافیل اڑائے ہیں ، ہماری جنگ امریکا یا یورپی یونین کے ساتھ ہورہی تھی، ہمارے پاس امریکی طیارے اور چین کے طیارے دونوں موجود ہیں، ہمارے پاس ہائی جدید اسلحہ امریکی ہے، اسی طرح الیکٹرانک سامان چین کا بھی ہے۔

بھارت سبکی مٹا رہا کہ ان کی جنگ پاکستان سے نہیں ہوئی۔ بھارت کہتا ہم نے جنگ پاکستان سے نہیں چین سے لڑی ہے تو بھارت پھر چین پر حملہ کرکے دیکھ لیتا، پہلے ایک بار لاٹھیوں سے مار کھا چکے ہیں، اب میزائل بھی کھا لیتے۔

(جاری ہے)

بھئی حملہ آپ لوگوں نے پاکستان پر کیا اور سبکی پاکستان سے اٹھانی پڑی۔ اس لئے آپ کو پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو بھی جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات