Live Updates

ندیم افضل چن کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پارٹی کے تنظیمی امور ، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 20 مئی 2025 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور ، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے پارٹی کی صوبائی قیادت کی جانب سے صوبہ بچاؤ مہم کے تحت 26مئی کو پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کو بروقت اور عوام دوست فیصلہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اربوں روپے کی کرپشن۔

(جاری ہے)

بدترین دہشت گردی اور تمام جرائم کی سرپرستی صوبائی حکومت کررہی ہے ، گورنر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور بلاول بھٹو زرداری کے مشن کے حوالہ سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر ندیم افضل چن نے گورنر ہاس پشاور میں پارٹی کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور صوبہ کی تاریخ میں گورنر فیصل کریم کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، ملاقات میں تنظیمی امور کے حوالہ سے متعدد تجاویز پر بھی غور وغوض کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات