Live Updates

عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار خاموش ہے،سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات

یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دیدی،مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے، ہمارے وزیر خارجہ ہمیں کیوں نہیں بتاتے کہ حالیہ جنگ میں کتنا نقصان ہوا ہے؟ ، سابق بھارتی وزیرخارجہ کی انٹرویو میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 22 مئی 2025 11:55

عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار خاموش ہے،سابق بھارتی وزیر خارجہ ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2025)سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دیدی، سابق بھارتی وزیر خارجہ کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے، یشونت سنہا نے آپریشن سندور کی ناکامی پر نریندرمودی، امت شاہ ، جے شنکر اوراجیت دووال سے سفارت کاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو میں پہلگام ڈرامے کو مودی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا۔ہمارے وزیر خارجہ ہمیں کیوں نہیں بتاتے کہ حالیہ جنگ میں کتنا نقصان ہوا ہے؟۔یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی۔یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔

عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے۔ مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔اس سے پہلے پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی تب مودی نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا تھا، قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سہناکامزید کہنا تھا کہ عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے۔

مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔ مودی اور بی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کو اپنے مذموم سیاسی مقاصدکےلئے استعمال کیا۔ مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے ’شہیدوں‘ کے نام پر ووٹ مانگے تھے ابھی یہ جو کچھ بھی ہوا (پہلگام حملہ) وہ بہار کے الیکشن کو ذہن میں رکھ کر سب کچھ کیا جارہا ہے۔

انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ مودی سرکار ہر واقعے سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ مودی سرکار کہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر کانگریس کے ارکان کو سفارتی وفد میں کیوں شامل کیا گیا؟۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کارگل میں ہم نے کتنے فوجی اہلکار کھوئے تھے۔65 اور 71 کی جنگوں میں بھی ہمیں نقصان ہوا تھا۔ جمہوریت میں یہ چیزیں چھپائی نہیں جاتیں۔ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے مبہم اور من گھڑت بیانات کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔ وزیراعظم مودی، وزیرخارجہ جے ایس شنکر، مشیر قومی سلامتی اجیت دوول پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں وہ پوری کرنی چاہئیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات