
موجودہ جنگ سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں فلیش پوائنٹ بنا،صدر آزاد کشمیر
اگرمسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان پھر جنگ کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا
جمعرات 22 مئی 2025 17:03
(جاری ہے)
پاک فوج نے بھارت کو اُس کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا ہے جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تراڑ کھل میں ڈپٹی کسٹوڈین سردار پرویز یعقوب خان اور سردار وقاص جاوید خان کی طرف سے دئیے گے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ظہرانے میں سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان، صدارتی مشیر سردار امتیاز احمد خان،سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد، میزبان سردار پرویز یعقوب خان، سردار وقاص جاوید خان کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی زعماء اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کسی بھی صورت سود مند نہیں دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں لیکن جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے امکانات موجود رہیں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں وہ مسئلہ کشمیر حل کروا سکتے ہیں۔ میری امریکن ،یورپین اور برٹش سفارت کاروں سے بات ہوئی اس وقت تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اس کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں آسکتا ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ موجودہ جنگ میں ہمارے لوگ شہید ہوئے لیکن ان شہداء کی قربانیوں اور لاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں فلیش پوئنٹ بن کر سامنے آیا ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کو کہہ دیا ہے ایل او سی پر موجود آبادی نے پاک فوج کیساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اس لیے ان کی مشکلات حل کرنا حکومت کا کام ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.