
بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر مملکت
پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں ، آصف علی زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
فیصل علوی
پیر 26 مئی 2025
12:20

(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اٹک کی تنظیم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا تھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی تھی اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے تھے۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔ گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا تھاکہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا تھا۔آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا تھا۔صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہاتھا۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے وفد نے کہا کہ پروگرام سے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی تھی۔ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
-
ہم نے پولیس کے ذریعے آپریشن کر کے دہشت گردوں کو نکالا، بعد میں پھر انہی لوگوں کو دوبارہ لایا گیا
-
پاکستان میں عمران خان کے بچوں کا ایسا استقبال ہوگا کہ کسی سیاستدان کا بھی نہیں ہوا ہوگا
-
پاکستان: اقلیتوں کے خلاف جرائم میں سرکاری ملی بھگت کا الزام
-
سینیٹ نے پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور کرلیا
-
عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا
-
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
-
بلوچستان ، شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،جے یو آئی کی مخالفت
-
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 5 ہزار 900 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.