
فلسطین پر پاکستان کا موقف نہایت قابل ستائش ہے.آیت اللہ خامنہ ای
ایران اور پاکستان کو مل کر صیہونی حکومت کو غزہ میں جرائم سے روکنا چاہئے،باہمی تعاون کے ذریعے ایران اور پاکستان مسلم دنیا میں اہم اور پراثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو موجودہ غلط سمت سے ہٹا کر اس کی سمت درست کی جاسکتی ہے پاک بھارت تنازع کے خاتمے پر خوشی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کا حل نکالا جائے گا.ایرانی سپریم لیڈر کا سوشل میڈیا پر پیغام
میاں محمد ندیم
منگل 27 مئی 2025
15:03

(جاری ہے)
ایران کے سپریم لیڈر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ا س بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بعض مسلم ممالک صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، باہمی تعاون کے ذریعے ایران اور پاکستان مسلم دنیا میں اہم اور پراثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو موجودہ غلط سمت سے ہٹا کر اس کی سمت درست کی جاسکتی ہے. ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ مسلم دنیا کے مستقبل سے پرامید ہیں اورکئی ایسی پیشرفت ہوئی ہیں جو اس امید کو تقویت پہنچاتی ہیں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے خاتمے پر خوش ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات حل ہوں گے . انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا میں جنگ پسند عناصر کے پاس جنگیں اور تنازعات پیدا کرنے کے بے شمار محرکات موجود ہیں، ایسے میں امت مسلمہ کے تحفظ کا واحد راستہ مسلم اقوام کا اتحاد ہے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالمِ اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ یورپ اور امریکا میں لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن انہی حالات میں بعض مسلم حکومتیں صہیونی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں اور بہت سی پیش رفت اس امید کی تصدیق کرتی ہیں آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ذریعے اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کو پھر سے فعال کیا جانا چاہئے. پاک ایران تعلقات کے تاریخی تناظر میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مستقل گرمجوشی رہی ہے اور یہ ہمیشہ برادرانہ رہے ہیں، عراق جنگ میں بھی پاکستان کا موقف اس برادرانہ رشتہ کی سند رہا ہے واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں کی گئی ملاقات کے موقع میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کے وفد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے.
مزید اہم خبریں
-
ڈی پی او حافظ آباد کے پرتعیش دفتر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی شدید تنقید
-
امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق غلط خبر دینے پر صحافی اعزاز سید نے معذرت کرلی
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور بارش کے کھڑے پانی میں نہانے پر پابندی عائد
-
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 20جولائی کوطلب کرلیا، مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
-
کیسپرسکی ماہرین نے کیو آ ر کوڈز سے جڑے ممکنہ خطرات کے حوالے سے خبردار کر دیا
-
لاہور، بیوہ خاتون کے گھرسے 30 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرنے والی ٹیچر گینگ سمیت گرفتار
-
جی سی سی رہائشیوں کیلئے کویت کے ای ویزہ کی سہولت
-
گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور تمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
-
پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، ٹکٹ دینے کے فیصلے کیخلاف رہنماؤں وکارکنوں کا احتجاج
-
پاکستان کی فرنیچر کی صنعت شیشم جیسی دیسی لکڑی کی مسلسل قلت کے درمیان اہم تبدیلی کا سامنا کر رہی ہے. ویلتھ پاک
-
پاکستان کا غزہ میں بندی، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.