Live Updates

عمران خان کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں، تاریخ کی سب سے بڑی موبیلائزیشن کی ہے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی احتجاج کیلئے تیار مکمل طور پر تیار ہے، فی الحال بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہہ دیا کہ ابھی اسلام آباد نہیں جائیں گے، رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 28 مئی 2025 12:40

عمران خان کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں، تاریخ کی سب ..
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں،ہم نے تاریخ کی سب سے بڑی موبیلائزیشن کی ہے، پی ٹی آئی احتجاج کیلئے تیار مکمل طور پر تیار ہے،آ ج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہہ دیا کہ ابھی اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

احتجاج روکنے والے ہی انتشار کا سبب بنتے ہیں ہمیں یہ سوٹ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد سے عدالتوں کے تیور اور نتائج تبدیل ہو چکے ہیں۔ گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے پیپلز پارٹی کی سیاست کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر جگہ ظلم والا ڈراما کرتی ہے یہ ایسے نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر تحریر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی ممبران اور حامیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے لکھا تھا کہ آج سابق وزیراعظم کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی اور اس دوران تمام امور پر تبادلہ خیال ہواتھا۔سینیٹر علی ظفر نے خبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی کیلئے بھی دونوں طرف کھیلنے کی گنجائش نہیں تھی اور ہر کسی کو سچائی اور انصاف کے مقصد کیلئے متحد رہنا چاہیے۔

سینیٹر نے علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ کچھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہواتھا ان میں ایک ملک گیر تحریک بھی شامل تھی جس کیلئے پارٹی کو تیاری کرنی چاہیے اور اچھی طرح منظم ہونا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے یہ بھی لکھاتھا کہ میں قوم کی خاطر جیل میں تمام مشکلات برداشت کر رہا تھااور پی ٹی آئی کی قیادت کو قربانی سے نہیں ڈرنا چاہیے اور احتجاج کیلئے اپنی تیاریاں شروع کر دینی چاہیں۔رہنماءپاکستان تحریک سینیٹر علی ظفر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تحریک کب شروع ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات