
عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا‘ صدرمملکت آصف زرداری
جمعرات 29 مئی 2025 16:08

(جاری ہے)
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے لاہور میں پنجاب کے وسطی اضلاع فیصل اباد،گجرات اورحافظ اباد سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر، اور حرا تنویر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے، ان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے ہی ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے،وفاق کی سطح پر تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنا، صوبوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔
وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو فیصل آباد، گجرات اور حافظ آباد سمیت وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں بروئے کار لانے کی تجاویز بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کے سامنے پیش کیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کے تمام خطوں میں مساوی ترقی، قومی یکجہتی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اولین ترجیحات ہیں۔دریں اثنا رکنِ پنجاب اسمبلی انعام لالیکا، چوہدری اویس، پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیرزادہ، میاں عامر، اتحادِ ملازمینِ او جی ڈی سی ایل کے صدر زاہد بھٹو اور مائرہ ہاشمی پر مشتمل وفد نے بھی گورنر ہاس لاھور میں صدر پاکستان سے ملاقات کی جسمیں ملک کے مختلف سماجی و سیاسی مسائل، صوبوں کے درمیان تعاون، اور نوجوانوں کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام شعبے اور تمام سیاسی، سماجی قوتیں مل کر کام کریں، ہم سب کا مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی بہتری ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا لازم ہے، صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور سیاسی یکجہتی ملکی سلامتی کی ضمانت ہے، اس کے لیے ہر سطح پر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.