
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثر ملک ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ دینے کی ضرورت ہے،شہباز شریف کادوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
10:36

(جاری ہے)
پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس سے فصلیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں 13ہزار گلیشیئرز ہیں۔ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرز پر مشتمل ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ سیلاب سے فصلوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سیلاب،طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پرشہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسز اخراج کا نصف فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ملک ترقی پذیر ممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہا ہے۔ پاکستان ان10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہیں۔علاوہ ازیں دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس کے دوران صدر امام علی رحمان نے تاجکستان کے عالمی اقدامات کے نفاذ میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
-
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.