Live Updates

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت

جمعہ 30 مئی 2025 13:36

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس تاریخی موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کی تجویز اور اس کے قیام کے چینی وژن کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، پاکستان کے خلاف اس کی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور حل نہ ہونے والے تنازعہ جموں و کشمیر کے اثرات کو اجاگر کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات