ش* عام آدمی کی جنت ماں اور سیاست کی جنت عوام کے پیروں تلے ہے‘سابق وزیراعظم

جمعہ 30 مئی 2025 22:05

’لاھور+سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عام آدمی کی جنت ماں اور سیاست کی جنت عوام کے پیروں تلے ہے۔اہل سمبڑیال کی آنکھوں کی چمک بتاتی ہے کہ انکے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ہم ووٹ ڈالنا اور اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے پی پی 52سے امیدوار راحیل کامران چیمہ ایڈوکیٹ کے نادر شاہ گراؤنڈ سمبڑیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رھے تھے۔

اس موقع پر جلسہ گاہ جیالوں کے نعروں ٹپھے ہے ٹھپہ ،تیر ہے ٹھپہ،تیر تے مہراں ٹھکا ٹھک کے نعروں اور رنگ برنگی آتشبازی سے گونجتا اور پارٹی پرچموں کی بہار سے رنگتا رھا۔جلسے میں چودھری یاسین، نوید انتھونی،سینٹر انور لالدین امتیاز صفدر وڑائچ،اعجاز سمہ،ملک طاہر،محسن۔

(جاری ہے)

ملہی،رانا جمیل۔منج،ڈاکٹر خیام حفیظ،چوھدری احسن گھمن،اظہر ڈیال،ریاض شاہ،کاشف گجر ،کوثر جمیل،ڈاکٹر سلویسٹر رانجھا،صابر بھلہ،ارشاد سندھو،مسعود ملک جھٹیکے بھی موجود تھے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کا اصل رنگ سمبڑیال میں نظر آیا ہے،شہید بھٹو اور بی بی نے ہماری تربیت مشکل کا بہادری سے سامنا کرنیکی کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مزدور،کاشتکار،سرکاری ملازمین کاساتھ صرف پیپلز پارٹی دیتی ہے۔،باقی جماعتوں کے بارے میں میں بات نہیں کرتا۔یکم جون کو صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہے،ساچق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بڑی دور سے سارے کام چھوڑ کر یہ بتانے آیا ہوں کہ پنجاب میں پی پی کو کامیاب کروائے بغیر کوئی چارہ نہیں،سب نے پنجاب میں کام کر لیا اب صرف پیپلز پارٹی کا تیر چلے گا۔

ہم بتائیں گے کہ خدمت کی سیاست کیا ہوتی ہے۔انہوں نے وارننگ دی کہ ہمارے امیدوار اور ووٹر کی طرف غلط نظر سے دیکھنے والوں کے ہاتھ توڑ دینگے۔ہم اپنا حق لینا اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،انہوں نے زور دیکر کہا کہ سمبڑیال انتظامیہ اور الیکشن کمشن کو متنبہہ کرتا ہوں کہ وہ پر امن الیکشن یقینی بنائیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ اس حلقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر آصف زرداری لاھور میں بیٹھ کر اور بلاول بھٹو پل پل کی خبر لے رھے ہیں،انہوں نے جلسے کے شرکائ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے کہ حلقے کے رہائشی کو ووٹ دینا ہے یا غیر کو پی ٹی آئی اور ن لیگ والو عقل کرو اور اہل امیدوار کو آگے آنے دو۔

راجہ پرویز اشرف نے بطور خاص کہا کہ عوامی تحریک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگو حلقے کی گلی گلی میں پھیل جاؤ اور راحیل چیمہ کو جتواو،پی پی 52سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے کہا کہ فارم 47کی پیداوار کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کا ترنگا سدا لہراتا رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو مزدوروں اور کسانوں کے بچوں کو اسمبلیوں میں پہنچاتی ہے،ایک طرف سرمایہ داروں کے ایجنٹ اور دوسری طرف ورکرز کا نمائندہ ہے۔راحیل چیمہ نے مذید کہا کہ اہل سمبڑیال آج بی بی کے خون کا بدلہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر لینے کا عہد کریں،پنجاب میں یکم جون کے بعد نیا سورج طلوع ہو گا،سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نوید انتھونی نے کہا کہ راحیل چیمہ جاگیردار یا انڈسٹریلسٹ نہیں عام۔

لوگوں میں سے ہے،پی پی 52کے فرعونوں کو یکم جون کو ملکر شکست دینگے،انہوں نے کہا کہ یہ اھل سمبڑیال کی جیت ہے کہ باجی ڈر گئی ہے،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے کہا کہ سمبڑیال والو آپکا جوش دیکھ کر لگتا ہے کہ پنجاب بھٹو کا بننے جا رہا ہے،یکم جون کے روز راحیل چیمہ کو جتوا کر پولنگ سٹیشن سے نکلنا ہے۔پیپلز پارٹی سٹی سمبڑیال کے صدر احسن گھمن نے کہا کہ سمبڑیال نے ثابت کر دیا ہے کہ ووٹ پیپلز پارٹی کا ہے،حلفاً کہتا ہوں کہ جلسہ گاہ کا پنڈال سٹی سمبڑیال نے بھرا ہے۔

انہوں نے اہل علاقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون کو احسن گھمن کی عزت رکھنا اور راحیل۔کامران چیمہ کو ووٹ دینا۔جلسہ گاہ کو جانیوالے راستوں پر ترنگے کا راج تھا،سٹیج پر آنیوالے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،جلسہ گاہ بھٹو دے نعرے وجن گے،اے چور لٹیرے نسن گے کے نعرے لگتے رھے۔جلسے سے اعجاز سمہ،محسن ملہی،موسی کھوکھر، محمد اصغر کائرہ،ثنا اللہ ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاہل سمبڑیال یکم جون کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔آج جان کی قربانی دینیوالوں اور موقع پرستوں کو انصاف کی بنیاد پر تولنے کی رات ہے۔