
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک و قوم نے ترقی کی ہے، خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 31 مئی 2025 00:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا اہلیان سیالکوٹ کے لیے ایک تحفہ ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں، اس موٹر وے نے سیالکوٹ کو پورے پاکستان سے جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے جو کام ہمارے قائد محمد نواز شریف نے شروع کیے تھے اسے ان کے بھائی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کے منصوبوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
ستھرا پنجاب پروگرام، شرح سود میں کمی، مہنگائی پر قابو پانا اور موٹروے منصوبے وغیرہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شیر آتا ہے تو پاکستان پوری دنیا میں شیر کی طرح آگے بڑھتا ہے، ابھی چند روز پہلے دشمن نے ہمیں للکارا اور ہماری دھرتی پر حملہ کیا، ہمارے پانی کو بند کرنے کی دھمکی دی تو افواج پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سمیت ساری کابینہ متحد ہوئے اور ملکر اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو خاک چٹا دی اور انتہا پسند نریندر مودی کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں ہارتے بھی رہے ہیں اور کامیاب بھی ہوتے رہے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ ہر حال میں اپنی جیت ہو یا ہارعوامی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے لیکن پی ٹی آئی ہمیشہ جہاں سے جیتتی ہے وہاں شفاف انتخابات ہوتے ہیں اور جہاں سے ہار جاتی ہے وہاں دھاندلی کا رونا روتی ہے جو ان کا وطیرہ ہے۔ پی پی 52سے پاكستان مسلم لیگ ن كی نامزد امیدوارحنا ارشد وڑائچ سمیت وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی، رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، سابق رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں، رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار خاں، رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، (ن) لیگی رہنما رانا جنگ شیر، شیخ حبیب، شیخ حافظ محمد وسیم سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں اور عوام کی کثیر تعداد نے اس عوامی اجتماع میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 54 واںیوم شہادت (کل) منایا جائے گا
-
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.