
عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں . نعیم پنجوتھا
کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عمران خان نے بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے ، ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دئیے بغیر سزا دی گئی . سابق وزیراعظم کے وکیل کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 31 مئی 2025
16:36

(جاری ہے)
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے 3 نکات بھارت کی جارحیت،دہشت گردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیے بغیر سزا دی گئی ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے عمران خان نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی. نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں، ہم نہیں جھکیں گے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا جس پر سابق وزیراعظم نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائے پارٹی کے بانی چیئرمین نے کہا معافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے انہوں نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے عید سے قبل رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں عمران خان نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی. دوسری جانب نو مئی کیس سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا انسداد دہشت گردی عدالت نے عبد الطیف سمیت 7 مجرمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. عدالت نے کہا ہے کہ 11 مجرمان کو سزا سنائی، 4 کمرہ عدالت سے گرفتار ہو گئے، 7 مجرمان کی عدم حاضری پر ان کی سزا کے وارنٹس ایس ایچ او تھانہ رمنا کے حوالے کئے جاتے ہیں عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ رمنا 7 مجرمان کو گرفتار کرکے جیل حکام کے حوالے کریں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں احکامات جاری کیے. علاوہ ازیں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جبکہ عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی. دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں انہیں نقول دی جا رہی ہیں، بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی.

مزید اہم خبریں
-
حکومت پنجاب کا میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
ڈی پی او حافظ آباد کے پرتعیش دفتر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی شدید تنقید
-
پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پی آئی ایکی تباہی اور دیگر قومی نقصانات کی ذمہ دار ہے،خواجہ محمد آصف
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا
-
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں بارے تفصیلی گفتگو
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ
-
گلگت بلتستان، آزادکشمیراورتمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
وزیراعظم کی چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پرقرض کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جڑواں شہروں میں صاف پانی کی فراہمی اور مربوط نظام قائم کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی شکیل
-
شدید بارشیں ، پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ،نوٹیفکیشن جاری ڈیموں، دریائوں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی
-
معاشی بہتری کی دعویدار حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے میں ناکام
-
امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق غلط خبر دینے پر صحافی اعزاز سید نے معذرت کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.