
بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی وار میں مصروف ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
ہفتہ 31 مئی 2025 17:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی اس خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، بھارت کی جانب سے کسی بھی مزید جارحیت کا مضبوط اور پیشہ ورانہ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے قوم کے شہداء کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کے دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مظلوم کشمیری عوام کےلیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا جو بھارتی ریاستی جبر کا شکار ہیں۔ انہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان کے خلاف بھارت کے الزامات کی کوئی وقعت نہیں، مودی حکومت کو اب بھارت کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وکلاء برادری کو ان کے جائز مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے فوری انصاف کی فراہمی اور آئینی اقدار کو مضبوط بنانے میں وکلاء کے اہم کردار پر زور دیا اور بینچ اور بار کے درمیان زیادہ تعاون کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی پاسپورٹ کےلیے عالمی احترام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، لوڈشیڈنگ ختم کی اور موٹر ویز کا نیٹ ورک قائم کیا،اس کے علاوہ سوات میں جدید کڈنی ہسپتال بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں ٹیکس سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور وزیراعظم کے ساتھ خطے کی خصوصی حیثیت پر بات چیت کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے بار ایسوسی ایشن کےلیے 5 ملین روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا جو سولر سسٹم اور کمپیوٹر نصب کرنے کےلیے استعمال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ اور ہاسٹل کی سہولیات کو اگلے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف کی ناقص حکمرانی پر تنقید کی اور اسے بے مقصد احتجاج کی بجائے عوامی بہبود کے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے عوامی خدمت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے کھلا ہے اور وہ خود کو ان کے سامنے مکمل طور پر جوابدہ سمجھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.