
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان کی ترکمانستان کیلئے نامزد سفیر ڈاکٹر فریال لغاری کی ملاقات، احسن اقبال کی پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ بزنس ایکسپو کے انعقاد کی تجویز
ہفتہ 31 مئی 2025 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ترکمانستان کی افغانستان سے قربت اسے وسطی ایشیا تک پاکستان کی سب سے قریب راہداری بناتی ہے۔ اس جغرافیہ سے فائدہ اٹھا کر بے مثال اقتصادی راہداریاں کھولی جا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر فریال لغاری نے بتایا کہ ان کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع سیاسی جغرافیہ ہے، جو سفارتی معاملات میں درپیش جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ احسن اقبال نے ان کی تعلیمی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں رابطہ کاری کے فیصلوں کے لیے سیاسی جغرافیہ کی جامع سمجھ ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی ترکمانستان سے درآمدات 3.69 ملین امریکی ڈالر تک ہیں، لیکن برآمدات نہایت کم ہیں، جنہیں بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے تجارتی فرق کو کم کرنے کے لیے لاجسٹک مسائل حل کرنے کی تجویز دی۔ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ بزنس ایکسپو کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی گئی تاکہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان براہ راست روابط قائم ہوں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کی ماربل انڈسٹری کو ایک بڑی برآمدی ممکنات کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے بہترین اور قیمتی ماربل کے ذخائر رکھتا ہے۔ عشق آباد شہر کی خوبصورت سفید ماربل کی عمارات اور جدید ڈرِپ اریگیشن کے ذریعے سرسبز ماحول اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ترکمانستان پاکستانی ماربل سے بہتر استفادہ کر سکتا ہے، جو اس وقت ویتنام سے درآمد کیا جا رہا ہے۔مزید برآمدی امکانات جیسے کہ پھل، سبزیاں اور چاول بھی زیر بحث آئے۔ وزیر نے کہا کہ بروقت ترسیل کے لیے ہوائی راستے سے براہ راست کارگو رابطے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اعلیٰ معیار کے پھل، خاص طور پر عالمی شہرت یافتہ آم، ترکمان منڈیوں تک تیزی سے اور تازہ حالت میں پہنچائے جا سکتے ہیں، اگر براہ راست ایئر کارگو شروع کیا جائے۔ڈاکٹر فریال نے اتفاق کیا کہ پاکستان دنیا میں آم پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور ہوائی راستے سے براہ راست ترسیل دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔احسن اقبال نے ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (TAPI) گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ وسطی ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر فریال لغاری نے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہیں وسطی ایشیائی تجارت کے لیے زبردست امکانات رکھتی ہیں۔دونوں فریقوں نے انسانی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں یونیورسٹیوں کے درمیان طلباء کے تبادلہ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسنگ ملک ہے، جیسا کہ عالمی بینک کی 2023 کی ڈیجیٹل اکانومی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے اور پاکستان آئی ٹی خدمات اور ڈیجیٹل مہارتیں ترکمانستان کو برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا نوجوان طبقہ عالمی معیار کی ڈیجیٹل صلاحیتیں رکھتا ہے، جو ترکمانستان کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی اور سروس سیکٹر کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی "اُڑان پاکستان اکنامک پلان" کا اہم جزو ہے۔ ڈاکٹر فریال لغاری نے سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترکمانستان کی 30 ویں سالگرہ برائے غیرجانبداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کا جشن اس سال منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم کا اس سال کے آخر میں ترکمانستان کا دورہ اعلیٰ سطحی روابط کو فروغ دینے اور خطے میں امن و ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.