Live Updates

امریکہ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے کاروبار کی تحقیقات کررہا ہے ، وال اسٹریٹ جنرل کا انکشاف

پیر 2 جون 2025 22:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت اوروزیراعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل نے کہاہے کہ امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اڈانی ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، وہ کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ انکے خلاف فارن برائبری کے الزامات ختم کر دیں۔لیکن ان الزامات سے چھٹکارے کی بجائے ، اب انکے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ انکی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انکی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کی مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتہ چلا ہے کہ مندرا اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔اس بندرگاہ کا ایران سے تجارت پر عائد امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیاگیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات